اہداف پورے ہونے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے:وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔

اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے، ایران کو نہ روکا گیا تو وہ کم وقت میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے، ایران ایک سال میں بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی بنا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے