نئے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کمی کی: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد رکھنے، زرعی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.5 فیصد رکھنے، لائیو اسٹاک کی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد اور صنعتی شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.3 فیصد رکھنے کی تجویز سامنے آئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 1000 ارب روپے مختص ہوں گے، بلوچستان کو 250 ارب روپے دیے جائیں گے، ترقیاتی بجٹ کی رقم رواں سال کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ  قومی نوعیت کے حامل اور پانی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، بھارت کی دھمکیوں کے بعد دیامر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر لازم ہوگئی ہے، قراقرم ہائی وے فیز ٹو کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے، این 25 کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر کی جائے گی، حیدر آباد سکھر موٹروے بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے