سیالکوٹ ضمنی الیکشن: حنا ارشد نے میدان مارلیا،ن لیگ کا جشن

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے 185پولنگ اسٹیشن میں سے 165 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 69316 ووٹ لےکر آگے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 35473 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ن لیگی امیدوار حنا ارشد کا کہنا تھاکہ عوام نے مجھے سیاست کیلئے نہیں خدمت کیلئے منتخب کیا، مریم نواز کی وجہ سے اس مقام پر کھڑی ہوں، اگروزیراعلیٰ پنجاب مجھ پراعتماد نہ کرتیں تو یہاں کھڑی نہ ہوتی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے