پاک بھارت دوبارہ کشیدگی تباہ کن ہوگی،جنرل ساحرشمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے بھارت کے ساتھ تناؤ ابھی موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کر سکتے۔ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال متنازع علاقون تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا ہم 22 اپریل سے پہلےکی صورتحال پر واپس آ رہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کر سکتے کیونکہ تناؤ ابھی موجود ہے اور تناؤ میں ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کر دیا ہے، بین الاقوامی برادری کے مداخلت کے لیے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے، یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے