پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں سنگین بدعنوانی اوربے ضابطگیوں کا انکشاف ، ڈائریکٹر جنرل بر طرف
شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے قائم قومی ادارے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں سنگین بدعنوانی اوربے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ الزامات درست ثابت ہونے پر ایک ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ 10افسران کے خلاف انکوائری کیلئے معامہ بورڈ کو ارسال ہوچکا ہے۔دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے نوٹس پرایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ایک ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا گیا ہے۔دومزید افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے ایچ آرکو ایکشن کی ہدایت کردی گئی۔ کابینہ ڈویژن نے 10سینئر افسران کے خلاف الزامات بورڈ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اربوں روپے کے ٹھیکوں میں کمپنیوں کو نوازنے کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں کوٹھیکوں میں سہولت کاری کرنیوالے افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک کے قرض سے افسران نے خلاف ضابطہ 7کروڑ40لاکھ روپے اعزازیہ بٹورلیا ہے۔ افسران ورلڈ بینک کے قرض سے اعزازیہ لینے کے مجاز نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں