موسیٰ خیل میں بم نصب کرتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے، دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پربم نصب کر رہے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت سلیم، بخت، اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے جو راڑہ شم، رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے