فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی جس میں خطے اور علاقائی سکیورٹی صورت حال ، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے ، عسکری تعاون ، سکیورٹی اور سرحدی علاقوں کو تجارتی و اقتصادی زونز میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں