پاکستان کیخلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا: راہول

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اس کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ’ثالثی‘ کرنے کے لیے کس نے کہا تھا؟ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارتی کشیدگی پر کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی  ہے۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر  سے سوالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ  پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے