وزیراعظم ترکیہ کے صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کیلئے دولماباہچے (Dolmabahçe) محل پہنچ گئے۔
صدارتی محل آمد پر ترک صدر ایردوان نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات شروع ہوگئی ،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں ،ترک صدر ایردوان وزیر اعظم شھباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے۔

قبل ازیں، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے2روزہ دورے پر استنبول پہنچے ،استنبول کے ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر (Yashar Guler)، گورنر استنبول ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے آج ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت، سیاحت اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کرینگے۔

وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بلخصوص صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرنا ہے، ترکیہ نے ہمیشہ کی طرح حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں بھی پاکستان کی اصولی موقف کی بھر پور حمایت کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں