ڈی آئی خان، ٹانک اور خیبر میں 9 خوارج ہلاک
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔
دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خوارج ان علاقوں میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں