10 مئی،دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ 

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ  اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا، وہ وقت دور نہیں جب محسن نقوی ایسے منصوبے ایک دن میں مکمل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحا دو اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دیجسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے