شہید بچوں کے خون کا بدلہ لیں گے : وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اعلان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ ریاست سب کرسکتی ہے اور اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں اسکول بس پر کار بم حملہ کیا، دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے لیکن دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنےگا اس کا اندازہ نہیں تھا۔ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خضدار حملے میں ملوث دہشتگردوں کو چُن چُن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے، ٹرین واقعے، نوشکی واقعے میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، خضدار واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا، جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کوچن چن کر جہنم واصل کرےگی۔بھارتی پراکسیز کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف بھارت کے ایماء پر معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ نیں افغان عبوری حکومت کو بھی یاد دلاتا ہوں کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشتگرد بھارت کی پراکسیز ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں، ہشتگردی اور تشدد کو کوئی اور نام دیا جاتا ہے، اس مائنڈ سیٹ سے نکل آئیں۔ان لوگوں کو چن چن کر مار سکتے ہیں، دہشتگردوں کی اتنی استعداد نہیں ہے، ریاست سب کچھ کر سکتی ہے اور اب فیصلہ کرنا ہوگا، خاموش تماشائی کا کردار نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں