کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
خیبر پختوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن علی الصبح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : صدر زرداری اور ترک صدر اردگان کی استنبول ایئر پورٹ پر ملاقات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں