میاں نواز شریف سے امام مسجد نبوی صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے مسجد نبویﷺ شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے امام مسجد نبوی شریف ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور انکی پاکستان تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔نوازشریف اور ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔مسجد نبوی کے امام نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن سکون کی دعائیں بھی کیں۔
نوازشریف نے کہا کہ مسجد نبوی شریف کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مجتبی شجاع الرحمان، فیصل کھوکھر، میاں ناصر جنجوعہ، مولانا نعیم بٹ اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے