پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،کارروائی میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی، خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، ژوب میں ہلاک دہشتگرد افغانی تھا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نےکہا ہےکہ پاکستان مسلسل افغان حکومت سے سرحد پر مؤثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانےکے لیے کہہ رہا ہے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں