عمران خان کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا یے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں لیکن 39 سال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایک سال میں مجھ پر درجنوں مقدمات ہو گئے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کسی کو برا لگے یا اچھا، بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا، اکبر بگٹی پاکستان مخالف نہیں تھے، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہو سکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے