ن لیگ کا آفس جلانے کا الزام ، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے