حکومت پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں البتہ بات چیت کا مقصد سیاسی تناؤ کو کم کرنا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات میں اب تک کوئی حوصلہ افزا پیشرفت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو ایک ہفتےکاوقت دیاگیا ہے اور امکان ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیراعظم

خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کاعمل اب تک نشستاً،گفتاً،برخاستاً تک محدود ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے حکومت پر قطعی کوئی دباؤ نہیں ہے،سیاسی تناؤ کو کم کرنے کیلیے راستہ تلاش کرنے کیلیے مذاکرات کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پر مذاکرات کیلیے دباؤ ہوتا توملکی معیشت ریکورنہیں کرتی، ملکی معیشت کی ریکوری تناؤکی فضا کے خاتمےکا ثبوت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، معاشی انڈیکیٹرزحوصلہ افزاہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزارکی ریکارڈ سطح عبورکرگئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے