بشریٰ بیگم نے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیا
بشریٰ بی بی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت کرتے ہوئے وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے ذریعے ملک بھر کے وکلا کی فہرست منگوا لی ہے، قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلا کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : لوئر کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی، اسپتال منتقل
ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ہفتے کے پی کے وکلا عہدیداروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی، بشریٰ بی بی نے وکلا کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلا قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں