عالمی برادری بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرائے : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ضروری ہے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اللّٰہ کے فضل سے مضبوط ہو رہی ہے۔ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاس ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پریڈ میں بہترین ڈسپلن اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کشمیریوں کی پشتبان اور خطے میں امن کی پہچان ہے ،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر
ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین تربیتی اداروں میں شامل ہے، پاکستان نیوی سمندری حدود کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے مڈ شپ مین بھی آج پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو تربیتی کورسز کا ضروری حصہ بنا دیا گیا ہے۔
ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ہمیں تمام درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ ایئر چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے اور بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیر میں مظالم بند کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں