اختلاف کی صورتحال ختم، مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا،طاہر اشرفی
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں طاہر اشرفی کا کہناتھاکہ مدارس رجسٹریشن پر صدارتی آرڈیننس کے بعد مسئلہ حل ہوگیا، اختلاف کی صورت حال ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ مدارس وزارت تعلیم اورسوسائیٹز ایکٹ دونوں میں رجسٹر ہوسکتے ہیں، حکومت نے مدارس کی آزادی، خود مختاری میں کوئی مداخلت نہیں کی۔
خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا۔
صدر نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کیا اور آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک ہوگا۔
مدارس اپنی مرضی سے وزارت صنعت و پیداوار یا وزارت تعلیم سے رجسٹر ہوسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں