جی ایچ کیوحملہ کیس، آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں آخری 2 ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔ دونوں ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان، علی امین سمیت متعدد رہنماؤں کی درخواست بریت خارج
انسداد دہشت گردی عدالت نے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے 6 جنوری سے اڈیالہ جیل میں ریگولر ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردئیے۔ آئندہ تاریخ پر جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم سے گواہان طلب کرلیے گئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں