9 مئی کے منصوبہ سازوں کو انجام تک پہنچا ئیں گے :وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد:خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو سزائیں سنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ 9مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے میں تاخیر نے ملزموں اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، جس سے شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے، قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں۔ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، قانون جب تک ا ن پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے