جدہ : پاکستانی قونصلیٹ کے متنازعہ ٹھیکے اورقونصل جنرل کی جلد بازی پر وزیر خارجہ کو خط

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے ٹھیکہ قونصل جنرل خالد مجید کے قریبی شخص کو دینے پر پاکستانی کمپنی نے وزیرخارجہ کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کی تعمیراتی کمپنی "غلام حسن بیداللہ کمپنی” کی طرف وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو لکھے گئے خط میں ٹھیکے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے قریبی شخص کے ذریعے سعودی کمپنی کو مہنگے ریٹ پر34 ملین ریال کے عوض ٹھیکہ ایوارڈ کیا جبکہ 29 ملین8 لاکھ ریال والی پیشکش کو مسترد کردیا گیا،”غلام حسن بیداللہ کمپنی” سعودی حکومت کی جانب سے معیاری تعمیرات کے ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہے اس کے باوجود اس کی پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا۔


خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کی تعمیر کے متنازعہ ٹھیکے کو فوری منسوخ کیا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں، اس معاملے پر پاکستانی کمیونٹی میں بھی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ قونصل جنرل خالد مجید نے متنازعہ ٹھیکہ ایوارڈ کرنے کے بعد جلد بازی میں تعمیراتی کام کےلئے افتتاحی تقریب کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے