2024میں قومی اسمبلی کی کارکردگی کیا رہی؟سی ٹی وی نیوز تمام تفصیلات سامنے لے آیا

اسلام آباد: سال 2024میں قومی اسمبلی کی کارکردگی کیا رہی؟سی ٹی وی نیوز تمام تفصیلات سامنے لے آیا۔
29جنوری کے پہلے سیشن سے 19 دسمبر کے آخری سیشن کی تمام تفصیلات کچھ یوں ہیں ۔
فروری تا دسمبر کل 11 قومی اسمبلی کے سیشن طلب کیے گئے جن میں حکومت نے 27 اورپرائیویٹ ممبرز نے 59 بل پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے پہلے جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط
26ویں آئینی ترمیم کے ساتھ 30 قانونی مسودوں کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنایا گیا جن میں حکومت کے 30 اور پرائیویٹ ممبرز 6 قانونی مسودے ایکٹ آف پارلیمنٹ بنے۔
حکومت کو کار سرکار چلانے کیلئے عارضی قانون سازی کا بھی سہارا لینا پڑاجس کیلئے قومی اسمبلی کے 11 سیشنز میں کل 12 آرڈیننس پیش کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے