190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ٹرائل کی آخری سماعت تقریبا 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت 23 دسمبر سوموار کو فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جیل اصلاحاتی کمیٹی کا چیف جسٹس کو خط

واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب کے وکیل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے