وزیراعظم 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم پاکستان، شہباز شریف، 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ ڈی-ایٹ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سربراہی اجلاس سے قبل، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
سربراہی اجلاس کے دوران، وزیراعظم کی دیگر رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جو مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کریں گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں