شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ، توڑ پھوڑ
شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارت خانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نشانہ بنایا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مسلح گروہوں نے دمشق میں واقع سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کی۔
العربیہ نیوز کی جانب سے جاری فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شامی صدر بشار الاسد مبینہ طور پر فرار ہوتے ہوئے پُراسرار طیارہ حادثے میں ہلاک
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی۔
شامی فوج کے دو ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حیات تحریر الشام (HTS) کی قیادت میں مسلح گروپ دارالحکومت دمشق میں داخل ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد صدر بشار الاسد ملک سے نامعلوم مقام کی جانب طیارے میں فرار ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں