8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: جے یو آئی کی حکومت کو وارننگ

سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا۔ 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ہم مذہبی لوگ ہیں، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا  کہ  قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بل منظور کرکے روکنا بدنیتی ہے،  یہ جے یو آئی اور وفاق المدارس کابل نہیں، تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے۔

دوسری جانب  وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانافضل الرحمن نے وزیراعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات سےآگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بل پر تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن  نے کہا حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی،حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے