احتجاجی طلبہ کا مطالبہ تسلیم ،پارلیمنٹ تحلیل،خالدہ ضیا بھی رہا
بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنماؤں کی طرف سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی دی گئی مہلت سے قبل ہی بنگلا دیش کے صدر شہاب الدین پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو 16 برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ۔
طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر پارلیمنٹ تحلیل کر دیں جس پر صدر شہاب الدین نے اعلیٰ سطح کے جلاس میں صلاح مشورے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا علان کیا ۔
اس سے قبل احتجاجی طلبہ نے عبوری حکومت کے لیے نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس کا نام دیا جسے ڈاکٹر یونس نے قبول کر لیا اور بنگلا دیشی عوام سے کہا کہ وہ آزادی کا لطف اٹھائیں ۔بنگلادیش کے آرمی چیف بھی آج طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب بنگلادیش میں کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت نے بنگلادیش سے ٹرین سروس معطل کردی ہے،
کچھ بھارتی ائیرلائنز نے بھی بنگلادیش جانے والی فلائٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں