خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 8 خوارج مارے گئے ۔ یہ کارروائیاں 5 دسمبر 2024 کو جنوبی وزیرستان اور لکی مروت کے علاقوں میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر حملہ کیا ۔ میں دو خوارج ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ خان محمد عرف خوریے بھی شامل تھا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشت گرد کی طویل عرصے سے تلاش تھی اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کا سمندر میں کامیاب آپریشن ڈوبنے والے بھارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلین اپ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے