اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو خط
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی بلاجواز گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا، جس میں اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کے ساتھ بلاجواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دہشتگردی دفعہ خارج کرنیکی درخواست پر وکلاء کو کل دلائل مکمل کرنیکا حکم
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اقدامات انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، موجودہ حالات میں نفرت کو ہوا دینے سے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں