پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان ، 1200سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1257 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 2 ہزار 614 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا، 100 انڈیکس نے 16 ماہ کے دوران 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا جو دنیا کی کسی بھی اسٹاک ایکسچینج سے بہتر پوزیشن ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے