پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو ستاون رن ہرا دیا

بلاوائیو میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے زمبابوے کو ایک سو چھیاسٹھ رن کے ہدف دیا ۔ تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم ایک سو آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم اور ابرار احمد نے زمبابوے کے 3 ، 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔ فاسٹ بالر حارث رؤف نے دو اور جہاں داد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں:جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، ملائیشیا کو 1-4 سے شکست دے دی
پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے اچھا آغاز کیا لیکن اننگز کا مومنٹم برقرار نہ رکھ سکے ۔ کپتان اسکندر رضا 39 رن بنا کر نمایاں رہے ، مارومانی نے 33 رن بنائے ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رن بنائے۔ طیب طاہر اور عثمان خان نے 39 ، 39 رن کی اننگز کھیلی ۔ صائم ایوب نے 24 رن بنائے۔ شاندار اننگز کھیلنے پر طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے