بانی کی بہن روبینہ خان کھل کر بشریٰ بی بی کے خلاف میدان میں آگئیں
عمران خان کی ہمشیرہ روبینہ خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں کردار کوئی نئی بات نہیں، پنجاب میں جس طرح عثمان بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے نظام حکومت چلایا گیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، اور اب مشعال یوسف زئی کو بشریٰ بی بی کی نئی فرح گوگی کہا جارہا ہے۔
روبینہ خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی جیل میں ہوتے ہوئے بھی مبینہ طور پر مشعال یوسف زئی کے ذریعے سیاست کرتی رہی ہیں، وہ تقرریاں کرنے سمیت دیگر فیصلہ سازی میں شامل ہوتی تھیں۔
روبینہ خان نے کہاکہ بشریٰ بی بی اسلام آباد مارچ کے دوران علی امین گنڈاپور کے ساتھ خطاب اور اعلانات بھی کرتی رہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ اس سے قبل بھی سیاست کا حصہ نہیں تھیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہاکہ بہنوں کی کوئی خواہش نہیں ہے کہ حکومتی عہدے حاصل کرکے مال کمایا جائے۔ ہم نے ہمیشہ کہاکہ پرانے پاکستان کی گندگی سے نیا پاکستان نہیں بنایا جاسکتا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں