نیب ٹیم بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
نیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم پشاور پہنچ گئی ہے ۔
نیب کی ٹیم دوگاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی ہے۔ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مشاورت سے کرے گی، نیب ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس میں آمد واخراج کا اندراج کرانے کی کاروائی مکمل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، گرفتار 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
نیب کی ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی ، آج دوبارہ نیب کی ٹیم گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ۔ گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لی جائےگی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 22 نومبر کو 8 سماعتوں سے مسلسل عدم پیشی پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں