اسدقیصرچیرمین پی ٹی آئی،علی محمدجنرل سیکرٹری نامزد
بانی تحریک انصاف عمران خان نے فائنل کال کی ناکامی کے بعد چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے پارٹی کے اندر بڑی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔ عمران خان نے اپنے پرانے رہنماؤں کو موقع دیا ہے تاکہ وہ پارٹی کی قیادت کریں اور اس کی سمت کا تعین کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، گرفتار 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
عمران خان نے اسد قیصر اور علی محمد خان کو اڈیالہ جیل بلا لیا جہاں ان سے ملاقات میں ان کو باضابطہ طور پر نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام پارٹی کے اندر مختلف رہنماؤں کو شامل کرنے اور ممکنہ طور پر آئندہ کے لئے حکمت عملی بنانے کے لیے اٹھایا گیاہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں