بیلا روس کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے آج اسلام آباد میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جس میں دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون کے امکانات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل عاصم منیر نے بیلاروس کی بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں خدمات کو سراہا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا، وزیراعظم
صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں