غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل، اعداد و شمار جاری
سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں ان 300 روز میں اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر 3 ہزار 457 حملے کیے گئے اور 82 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 39 ہزار 480 افراد شہید اور 91 ہزار 128 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں، اس طرح غزہ کی کُل آبادی کا 6 فیصد یا تو اس جنگ میں شہید ہوچکا ہے یا پھر زخمی یا لاپتا ہے۔
سرکاری میڈیا آفس کے مطابق شہدا میں 16ہزار 314 بچے اور 10 ہزار 980 خواتین شامل ہیں۔ شہید ہونے والے افراد میں سے 520 کی لاشیں اجتماعی قبروں سے ملیں، غزہ میں 35 افراد غذائی قلت کے سبب بھی جان کی بازی ہار گئے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق زخمیوں اور بیمار افراد میں سے 13 ہزار افراد کو غزہ سے باہر فوری علاج کی ضرورت ہے۔اعداد و شمارکے مطابق غزہ میں موجود ہر شخص نقل مکانی کی مشکلات برداشت کرچکا ہے جبکہ غزہ کے تقریباً 17 لاکھ افراد کسی نہ کسی انفیکشس ڈیزیز میں مبتلا ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے اور اس مد میں 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں