کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپیں30 سے زائد افراد جاں بحق

ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور رات سے اب تک جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

لوئر کرم کے علاقے علیزئی اور بگن سمیت کئی علاقوں میں مختلف قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا، حالات کشیدہ ہونے کے باعث دکانیں اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کا کریک ڈاؤن،پی ٹی آئی کے ایک ہزار سے زائد کارکن گرفتار

پولیس کے مطابق تین روزمیں فائرنگ کے واقعات میں 75 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے ہیں۔اُدھر حالات کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومت کا وفد پاراچنار پہنچ گیا۔

جمعرات کو پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا جیسے  مسافر گاڑیاں  کرم پہنچیں مسلح افراد نےگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے