محسن نقوی اورعلی امین گنڈاپور کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی صورت حال پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں :پیشکش کی گئی احتجاج ملتوی کریں سب ٹھیک ہوجائےگا: عمران خان

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی زیرداخلہ اور وزیراعلی کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے