24 نومبر کو وہی کرینگے جو دہشتگردوں کے ساتھ ہوتا ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان  تحریکِ انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو ہم وہی کریں گے جو دہشت گردوں کے خلاف کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیس سے متعلق بتایا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش ویڈیو پوسٹ کرنے کا اعتراف کیا، 3 اکاؤنٹس سے ویڈیو پوسٹ کی گئی، یہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کے لوگ ہیں۔ دعا ہے کہ اس کیس میں جلد سے جلد انصاف ہو، میرا مرکزی کیس آج فکس نہیں تھا۔

وزیر  اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جو ریلی اسلام آباد لائے اس پر 81 کروڑ روپے لگے، ایم پی ایز، ایم این ایز کو فساد برپا کرنے کے لیے 4، 4 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے