قیادت کے قتل سے مزاحمت ختم نہیں ہو گی ،اسماعیل ہینہ شہید کے بیٹے عبدالسلام ہینہ کا ردعمل
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے کہا ہے کہ میرے والد کی شہادت سے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت ختم نہیں ہوگی۔
عبدالسلام ہانیہ نے کہا کہ میرے والد پر حب الوطنی کے سفر کے دوران چار بار قاتلانہ حملے ہوئے جن میں وہ محفوظ رہے اور آج اللہ نے انہیں وہ شہادت عطا کی جس کی وہ ہمیشہ خواہش رکھتے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ ان کے والد قومی اتحاد قائم کرنے کے خواہاں تھے اور تمام فلسطینی
دھڑوں کے اتحاد کے لیے کوشاں تھے۔ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی جددجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں