24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، جنرل سیکرٹری عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج سے قبل ہی پشاور کی ضلعی تنظیم میں اختلافات سامنے آگئے۔
پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے۔
صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن ارباب عاصم کا کہنا تھاکہ پارٹی میں معمولی اختلافات آتے رہتے ہیں، عہدوں کی تقسیم کا مسلہ جلد حل ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے