دہشتگرد فائدہ اٹھاتے ہیں ، غیر قانونی وی پی این بند کریں،وزارت داخلہ کا خط

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں،وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں،وی پی این کو توہین آمیز مواد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے