آزاد کشمیر احتساب بیورو کی کارروائی،سابق چیئرمین مظفرآبادڈویلپمنٹ اتھارٹی گرفتار
آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے سابق چیئرمین مظفر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہد امین کو جعلی الاٹمنٹ کیس میں تحت گرفتار کر لیا ۔
مظفر آباد: احتساب بیورو آزاد کشمیر نے سابق چیئرمین مظفر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہد امین کو کاشف کو گرفتار کر لیا،زاہد امین احتساب بیورو کو مظفر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف جعلی و فرضی الاٹمنٹ پر کیس زیر سماعت ہے ۔
سابق چیئرمین زاہد امین کو اس کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کر کے سیف ہاوس منتقل کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اس کیس میں مظفر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی بھی جلد گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
زاہد امین کاشف مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں