جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال میں نے دی، ادارہ کوئی بھی ہو اس پر تنقید ہونی چاہیے، عمران خان
تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھرجی ایچ کیو کے باہرپر احتجاج کی کال دینے کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی کال کی میں وضاحت کر چکا ہوں اور اس پر قائم ہوں ۔
عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی تھی کہ اگر مجھے گرفتار کیا جائے توراولپنڈٰ ی جی ایچ کیو کے باہر پر امن امن احتجاج کیا جائے ، میری گرفتاری پر کنٹونمنٹ پر بھی احتجاج کریں اور یہ بات میں 12 مرتبہ پولیس تفتیش میں بھی بتا چکاہوں، جہاں مسئلہ ہوتا ہے احتجاج بھی وہیں کیا جاتا ہے۔
صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ احتجاج تو پرامن نہیں رہا؟ اس پر بانی تحریک انصاف نے کہا کہ احتجاج اس لیے پرامن نہیں رہا کیونکہ انھوں نے پلان بنا لیا تھا، ادارہ کوئی بھی ہو، اس پر تنقید ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل جانور ہوتا ہے کے بیان پر نیا موقف اپنالیا اور کہا کہ نیوٹرل جانور نہیں، غیر سیاسی ہوتا ہے، میرا مطلب یہ تھا کہ فوج غیر جانبدار رہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں