کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود کے خلاف مقدمہ درج
کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے خلاف خفیہ کال پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریکارڈ کی گئی خفیہ کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور ان کو عملی جامہ پہننانے کے لئے ہدایات دے رہا تھا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں