وزیر اعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات،تعلقات بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا اور مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم پاکستان  نے کہا کہ قطر میں موجود پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں، دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔ قطر کے وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے