نیب نے 6 ماہ میں 4 کھرب سے زائد لوٹی رقم بازیاب کرا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
نیب اصلاحات ، ارکان پارلیمنٹ ،سرکاری افسروں اور کاروباری شخصیات کیلئے احتساب سہولتی مراکز کا قیام 6 ماہ میں 4 کھرب سے زیادہ لوٹی گئی رقوم کی بازیابی سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
کراچی اور سکھر میں لاکھوں ایکٹر جنگلات اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرائی گئی۔
چیئرمین نیب لیفٹننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا ہے کہ نیب اصلاحات کا مقصد کسی کو بلاوجہ ہراساں کرنا اور شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی متاثر نہ ہو ، اچھی کا رکردگی کےحامل افسروں کو سول ایوارڈ ز دیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں